باکو(این این آئی)افریقی ملک مالی میں مسلح شدت پسندوں کے حملے میں عالمی امن فوج کے کم سے کم 10 اہلکار ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے، عالمی امن فوج کے دستے پرحملے میں ملوث عناصر کی شناخت نہیں کی جاسکی ،امریکی ٹی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی علاقے اجولھوک میں نامعلوم
مسلح افراد نے عالمی امن فوج کے کیمپ پر حملہ کردیا ۔ حملہ آور فرار ہوگئے ، حملے میں عالمی امن فوج کے 10 اہلکار ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ۔ خیال رہے کہ مالی میں سرگرم انتہا پسند گروپوں کو افریقی ساحلی خطے کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔شمالی مالی میں انتہا پسند گروپوں کے خلاف عالمی امن فوج اور فرانسیسی فوج تعینات ہے۔