برلن(این این آئی)جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر الٹمائر نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے برطانیہ کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا کرنے کی ضرورت نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطا بق انہوں نے کہا کہ کسی حتمی تاریخ کے تعین کی جگہ برطانیہ کے لیے ضروری وضاحتیں فراہم کرنا اہم ہے۔ الٹمائر کے
مطابق اس وقت یورپی کونسل میں بریگزٹ معاملے پر واضح مذاکرات کی حمایت موجود نہیں ہے۔ یہ اہم ہے کہ عدم اتفاق کی بنیاد پر برطانیہ رواں برس انتیس مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں برطانوی سیاست اور شہریوں میں اقتصادی افراتفری پھیلنے کا یقینی امکان ہے۔ بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمنٹ نے رواں ہفتے پندرہ جنوری کو مسترد کر دیا تھا۔