دوحہ(این این آئی)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے لبنان میں منعقد ہونے والی عرب اقتصادی سمٹ میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ قطری امیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طلب کی گئی خلیج تعاون کونسل کی سمٹ میں شریک ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ قطری امیر کی بیروت سمٹ میں شرکت کی
تصدیق لبنان کے صدر مشیل عون نے کی ۔ لبنانی صدر نے یہ بھی بتایا کہ اس سمٹ میں کم از کم آٹھ سربراہانِ حکومت و مملکت شریک ہوں گے۔ مجموعی طور پر بیروت اکنامک سربراہ اجلاس میں بیس مختلف ملکوں کے وفود شریک ہو رہے ہیں۔ بعض ممالک کی نمائندگی وہاں کے وزرائے خارجہ کر رہے ہیں۔ یہ سمٹ پہلی مرتبہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہو رہی ہے۔