اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

ایریانی گارڈین کونسل کااجلاس، انسداد منی لانڈرنگ معاہدے میں شمولیت پر غور

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایران کی گارڈین کونسل کا دوسرا اجلاس صادق لاریجانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا ایران کی انسداد منی لانڈرنگ معاہدے پالیرمومیں ایران کی شمولیت پر غورکرنا تھا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں پارلیرمو کنونشن میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔گارڈین کونسل کا اجلاس اس وقت زیادہ تنازع کا شکار ہوا جب آخری دونوں سیشنز کی

صدارت صادق لاری جانی نے کی جب کہ صدر حسن روحانی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ التبہ ان کی جگہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جو کونسل کے رکن نہیں وزیراعظم کے نائب کی حیثیت سے شرکت کی۔حسن روحانی نے اجلاس میں اس لیے شرکت نہیں کی کیونکہ کونسل ان سے منی لانڈرنگ اور پالیرمو معاہدے کے حوالے سے رپورٹ اور ان کا موقف نہیں سننا چاہتی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صدر حسن روحانی کی معاون خصوصی برائے قانون لعیا جنیدی اور ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کی شرکت بھی متنازع سمجھی جاتی ہے۔اجلاس میں سابق صدر محمود احمدی نڑاد کی شرکت پر حاضرین کو سخت اعتراض تھا۔ اصلاح پسندوں اور بنیاد پرستوں میں سے کسی نے بھی نہ تو احمدی نڑاد کی شرکت کو اچھا سمجھا اور نہ ہی اجلاس کی صدارت کے لیے صادق لاری جانی کو قبول کیا۔ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تصاویر میں احمدی نڑاد کو دو انگلیوں کے ساتھ فتح کا نشانہ بنائے دیکھا جاسکتا ہے۔ احمدی نڑاد یہ ظاہر کرنا چاہتے تھے وہ اجلاس میں اپنے تمام سیاسی حریفوں کی موجودگی میں پوری قوت کے ساتھ شریک ہیں۔ قومی ایشوز کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وہ غیر حاضرنہیں رہے ہیں۔ادھر ایک دوسرے سیاق میں کونسل کے رکن احمد توکلی نے ایک بیان میں کہا کہ گارڈین کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا جس میں پالیرمو معاہدے میں ایران کی شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…