پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

یورپ میں ایرانی سفارت خانے ‘دہشت گردی کے مراکز’ بند کیے جائیں ، سماجی اور انسانی حقوق کارکنوں کا یورپی حکومتوں کو کھلا مکتوب

datetime 20  جنوری‬‮  2019 |

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے ممالک میں سرگرم سماجی اور انسانی حقوق کارکنوں نے ان ملکوں میں قائم ایرانی سفارت خانوں کو دہشت گردی کے مراکز قرار دے کر ان کی فورش بندش کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یورپی انسانی حقوق کارکنوں وہاں کی حکومتوں کے

نام کھلا مکتوب شائع کرایا جس میں کہا گیا کہ ایرانی انٹیلی جنس ادارے سفارت خانون کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کررہیہیں۔ سفارت خانوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایرانی قونصل خانے اورسفارت خانوں میں یورپ میں مقیم ایرانی اپوزیشن کی شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں شہید کرنے اور یورپی ملکوں میں بم دھماکون کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔کہا گیا ہے کہ ایران کا نام نہاد اسلامی نظام اپوزیشن کے وحشیانہ قتل عام کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ اس کے بعد آج تک یورپی ملکوں میں قائم ایرانی سفارت خانوں کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ لبنانی، ایرانی، شامی اور فلسطینی ایجنٹ بھرتی کرنے کی کوشش کی گئی۔مکتوب میں برلن میں سنہ 1990ء کے اوائل میں اپوزیشن رہ نماؤں کی میکونس ہوٹل میں ہلاکتوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفارت خانوں کو یورپی ممالک کی جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…