پروٹوکول کے منافی ایرانی وزیر خارجہ کا عراقی قبائلی عمائدین سے خطاب

18  جنوری‬‮  2019

بغداد(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے دوران عراق کے قبائلی عمائدین سے خطاب پر عراق کے سیاسی اور عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیاہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنوبی عراق کے دورے کے دوران قبائلی رہ نماؤں سے خطاب کیا۔ ان کے خطاب کو سفارتی آداب اور پروٹوکول کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔عراق کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ حید الملا نے کہا کہ اگرچہ عراق کی تمام سیاسی جماعتیں تمام ممالک کے ساتھ تزویراتی تعلقات کی خواہاں ہیں مگر ایرانی

وزیر خارجہ نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے دوسرے ممالک ساتھ تعلقات کی بنیاد باہمی احترام اور عراق کی خود مختاری پرہے مگر ایرانی وزیر خارجہ سفارتی منطق اور عراق کی خود مختاری کے اصولوں کے برعکس قبائلی رہ نماؤں سے ملاقات کی۔ اس طرح کی ملاقاتیں قبائل کو اپنے زیراثر لانے کی کوشش ہے۔سابق ایرانی رکن پارلیمنٹ الملا نے وزیر اعظم عادل المہدی اور وزیر خارجہ محمد علی الحکیم پر زور دیا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ کے پروٹوکول کے منافی قبائلی رہ نماؤں سے خطاب کی وضاحت کریں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…