اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

ترکی اور قطر کی دم کاٹ دیں گے،لیبیا کی فوج نے قطر اور ترکی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے دوران ترکی اور قطر کی دم کاٹ دی جائے گی۔لیبی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی لیبیا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ترکی اور قطر کی دم کاٹ دیں گے۔بریگیڈیئر المسماری نے ترکی اور

قطر پر لیبیا میں افراتفری پھیلانے والے ٹی وی چینلوں کو فنڈز فراہم کرنے کا الزما عاید کیا اور کہا کہ استنبول اور دوحا سے نشر ہونے والے چینل لیبیا میں انارکی کو ہوا دے رہے ہیں۔دریں اثناء لیبیا کے دارالحکومت طرابلس ہوائی اڈے کے قریب قصر بن غشیر کے مقام پر طرابلس پروٹیکشن فورس، النواصی گروپ، ابو سلیم اور حکومت کے وفادار تاجوراء گروپوں کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے،اس موقع پرالکانیات بریگیڈ 7 نے بھاری اور درمیانے دجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ لڑائی کی وجہ بریگیڈ 7 کا سیکیورٹی انتظامات میں شامل ہونابتایا جا رہا ہے کیونکہ طرابلس پروٹیکشن فورس کو بریگیڈ 7 کے سیکیورٹی انتظامات قابل قبول نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ایک بیان میں لیبیا کی وزارت صحت نے بتایاکہ دارالحکومت طرابلس میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے، دارالحکومت طرابلس میں چار ماہ قبل مسلح گروپوں کے درمیان طے پانیوالی جنگ بندی کے بعد گذشتہ روز اچانک لڑائی بھڑک اٹھی۔ تازہ لڑائی کے نتیجے میں دارالحکومت میں بسنے والے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔جنوبی دارالحکومت کے طرابلس ہوائی اڈے کے قریب قصر بن غشیر کے مقام پر طرابلس پروٹیکشن فورس، النواصی گروپ، ابو سلیم اور

حکومت کے وفادار تاجوراء گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس موقع پرالکانیات بریگیڈ 7 نے بھاری اور درمیانے دجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔طرابلس کے ایک مقامی ذریعے نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ دارالحکومت میں لڑائی گزشتہ روز وقفے وقفے سے شروع ہوئی، جو بعد میں زیادہ شدت اختیار کرگئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لڑائی کی وجہ بریگیڈ 7 کا سیکیورٹی انتظامات میں شامل ہونابتایا جا رہا ہے کیونکہ طرابلس پروٹیکشن فورس کو بریگیڈ 7 کے سیکیورٹی انتظامات قابل قبول نہیں۔

دوسری جانب قطر نواز لیبی شدت پسند عبدالحکیم بلحاج کے ملکیتی ٹی وی چینل نے فروری کے اوائل سے اپنی نشریات بند کرنے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلحاج اور اور اس کے ٹی وی چینل پر لیبیا میں دہشت گردوں کی حمایت اور لیبی فوج کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔دہشت گردی کے خلاف متحد چار عرب ممالک سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین نے النبا ٹی وی چینل کو دہشت گردوں کا ترجمان قرا دینے اور قطر کی حمایت پر بلیک لسٹ کررکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…