نیویارک (این این آئی)نیو یا رک میں گھر یلو جھگڑے کے باعث پا کستانی شوہر نے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا ٗ بیٹی زخمی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کی نوعیت گھریلو جھگڑا بتایا جاتا ہے جو کہ بدقسمتی سے خونی رنگ اختیار کرگیا واقعہ 69th ایونیو (گوینز) کے فریش میڈو کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا،پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں اپارٹمنٹ
میں دو خواتین شدید زخمی حالت میں ملی جن کو نیویارک پریس ہیئرئین ہسپتال گوینز پہنچایا گیا ،44سالہ خاتون فاطمہ کومردہ قرار دیدیا گیا58سالہ شوہر جس کا نام پولیس کی جانب سے ظاہر نہیں کیا جارہا کو حراست میں لے لیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق میاں بیوی میں ناچاقی کا نتیجہ قتل جیسے بہیمانہ اقدام کی صورت میں نکلے گا اس کی کسی کو توقع نہ تھی۔