جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

غیرملکی ملازمین کوبڑا جھٹکا،سعودی حکومت نے نجی اداروں کو سعودی ملازم رکھنے پر مراعات دینے کا اعلان کردیا

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود و سربراہ فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) احمد الراجحی نے اعلان کیا ہے کہ روزگار پروگرام کے تحت ایسے نجی اداروں کو جو سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو ملازمت کی تربیت اور روزگار فراہم کریں گے انہیں 36 ماہ تک فنڈ تنخواہ فراہم کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روزگار پروگرام کے نئے ضوابط مقرر کردیئے گئے ہیں۔

ان کے تحت 70 فیصد سبسڈی روزگار اور 30 فیصد روزگار تربیت پروگرام کیلئے مختص ہوگی۔ سعودی ملازم کی تنخواہ سبسڈی کے طور پر 36 ماہ تک دی جائے گی۔ پہلے سال تنخواہ کا 30 فیصد، دوسرے سال 20 فیصد اور تیسرے سال 10 فیصد دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں خواتین یا معذوروں کو روزگار دینے پر اضافی سبسڈی بھی مہیا ہوگی۔ سبسڈی کے تحت کم ازکم محنتانہ 4 ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ریال تک دیا جائے گا۔ سبسڈی 4 نکاتی ہوگی۔ یہ تعلیمی و تربیتی اداروں سے فارغ ہونے والے نوجوانوں اور لڑکیوں ، بیروزگار سعودیوں ، معمولی آبادی والے قریوں اور قصبو ں میں تقرری اور لڑکیوں اور معذوروں کے روزگار اور چھوٹے نیز نہایت چھوٹے اداروں میں روزگار پروگرام کی تقویت کیلئے فراہم کی جائے گی۔ ہدف فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد السدیری نے بتایا کہ روزگار پروگرام کا ہمارا مقصد سعودی لڑکوں اور لڑکیوں میں ملازمت کی مہارتیں بہتر بنانا ہے۔ ڈاکٹر السدیری نے بتایا کہ فنڈ نجی اداروں میں سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کی تنخواہ کا ایک حصہ برداشت کرے گا۔ ہمارا مقصد اداروں کو ترغیب دینا ہے کہ وہ ہموطنوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمت فراہم کریں۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…