اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ترک فوجیوں کو ویزے اور کفیل کے بغیر قطر میں داخلے کی اجازت

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

انقرہ(این این آئی)خلیجی ریاست قطر کی جانب سے ترکی کے ساتھ دوستانہ مراسم کے تحت ترکی پر خصوصی نوازشات جاری ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دو سال قبل طے پائے دفاعی معاہدے کے تحت قطر نہ نے صرف اپنی زمین پر ترکی جو فوج اڈہ بنانے کی اجازت دی بلکہ معلوم ہوا ہے کہ ترک فوجیوں کو بغیر ویزے اور کفیل کے قطرمیں داخل ہونے کی مکمل اجازت حاصل ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق 2017ء کے وسط میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کے تحت قطر نے ترک فوجیوں کو خصوصی فوجی مراعات دی ہیں۔ قطرمیں تعینات ترک فوجی اپنے خاندانوں کے ہمراہ ویزے اور کفیل کے بغیر آسکتے ہیں۔قطر، ترکی دفاعی معاہدے کے آرٹیکل 12 کی تفصیلات میں کہا گیا کہ قطر میں تعینات کیے گئے ترک فوجیوں کو آمد ورفت کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔انہیں قطر میں صرف اپنے ملک کا قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت ہے جو ان کے تعارف کے لیے کافی سمجھا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہیں کسی قسم کا ویزہ لینے یا کسی کو کفیل مقرر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ترکی اور قطر کے درمیان طے پائے دفاعی معاہدے کے تحت ترکی کو دوحا میں وسیع اختیارات دیے گئے ہیں۔ ترکی دوحا میں اپنی کتنی فوج تعینات کرتا ہے اس کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں۔ دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ ترکی قطرمیں اپنی مرضی کے مطابق فوج میں کمی بیشی کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ ترکی اور قطرکے درمیان 28 اپریل 2016ء کو طے پائے معاہدے پر 2017ء کے وسط میں عمل درآمد کیا گیا۔ترک پارلیمنٹ نے صدر جمہوریہ رجب طیب ایردوآن کو بیرون ملک کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کے لیے مکمل اختیارات دیئے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے اس معاہدے کی بعض شرائط حیران کن ہیں اور انہیں مخفی رکھا گیا۔ حال ہی میں اس معاہدے کی تفصیلات سے پتا چلا ہے کہ ترک فوج کو قطر میں وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ ترک فوجی جب اور جہاں چاہئیں قطر میں سفر کرسکتے ہیں۔ انہیں کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…