واشنگٹن(این این آئی )امریکا میں جہاں اسکولوں میں آئے روز تشدد کے واقعات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں وہاں پر ایک ایسا واقعہ بھی دیکھنے کو ملا ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ امریکا کے شمالی شہر کولمبس کے ایک پرائمری اسکول میں ایک چھ سالہ بچہ گولیوں سے بھری پستول لیے اسکول میں داخل ہوگیا۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے کہاکہ اوھایو ریاست کے افریسنٹریک اسکول میں پہنچنے میں والے بچے نے اپنی پنٹ میں وزنی چیز ڈال رکھی تھی۔ سیکیورٹی
عملے نے بچے کی تلاشی لی تو پتا چلاکہ اس نے انے کپڑوں میں پستول چھپا رکھی ہے۔ وہ پستول گولیوں سے بھری ہوئی تھی۔پولیس کا کہناتھا کہ ایک کم سن بچے کا گولیوں سے بھری پستول لے کراسکو پہنچنا خطرے سے خالی نہیں۔ حکام اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا میں لوگوں کے پاس اسلحہ عام ہے اور ہرتیسرے بالغ شخص کا کہنا تھا کہ اس کے پاس کم سے کم ایک ہتھیار موجود ہے۔ تاہم بچے نے وہ پستول کیسے حاصل کیا اور اسے لے کر اسکول کیوں جا پہنچا۔