منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گوگل کروم کے صارفین کے بڑے مسئلے کا حل

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اس وقت انٹرنیٹ صارفین کی بڑی اکثریت گوگل کے کروم برآزر کو استعمال کرتی ہے اور اگر آپ بھی ان میں شامل ہیں تو یہ ضرور محسوس ہوا ہوگا کہ بڑی تعداد میں ویب سائٹس کھولنے کی صورت میں آپ کے کمپیوٹر سست یا ہینگ ہوجاتا ہے؟تو اس کا علاج اب گوگل نے ایک نئے ٹول کی صورت میں پیش کردیا ہے۔گوگل نے ایک نئی کروم ایکسٹیشن متعارف کرائی ہے جو آپ کے کمپیوٹر کی رفتار کو برآزر پر ایسے ٹیب فریز کرکے تیز کر دے گی جسے کافی دیر سے استعمال نہ کیا گیا ہو۔عام طور پر گوگل کروم کے مختلف ٹیبز میں جو ویب سائٹس کھلی ہوتی ہیں ان میں سے اکثر صارفین کافی دیر تک استعمال نہیں کرتے جو خاموشی سے سسٹم کی میموری پر اثرانداز ہوکر پورے کمپیوٹر کی رفتار پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
تاہم گریٹ سسپنڈرز نامی نئی اور مفت کروم ایکسٹیشن اس مسئلے کا بہترین حل ہے جو ایسی ویب سائٹس کے ٹیبس فریز کردیتی ہے جو آپ استعمال نہ کررہے ہو اس طرح کمپیوٹر سسٹم کی رفتار پر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔اس ٹول کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کے بعد ٹیبز کو خودکار طور پر فریز کرنے کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں یا اپنی مرضی کا وقت بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی صورت میں اچانک برآزر بند ہونے کی صورت میں ری اسٹارٹ ہونے پر بھی فریز ٹیب اسی حالت میں برقرار رہتے ہیں اور صارف جب چاہے انہیں دوبارہ استعمال میں بھی فوری طور پر لاسکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…