اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکام وزارت اوورسیز نے کہا ہے کہ قانونی طریقے سے بیرون ممالک جانے والوں کے ریکارڈ کو مزید موثر بنا رہے ہیں ٗ سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے انشورنس سسٹم بنانا چاہیے۔ منگل کو سینیٹ کی سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق کمیٹی کا سینیٹر ہلال الرحمان کی صدارت میں اجلاس ہواجس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر دائر
مقدمات کا معاملہ زیر غورآیا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور حکام وزارت اوورسیز نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دور ان سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہاکہ ظاہر شاہ 7 سال سے سعودی عرب میں جیل میں قید ہے۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہاکہ کیا وزارت سمندرپارپاکستانی 7 سالوں میں دیت کی رقم اکٹھی نہیں کر سکی۔سینیٹر یعقوب خان نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانی مختلف مسائل میں پھنس جاتے ہیں۔ حکام وزارت اوورسیز نے کہاکہ قانونی طریقے سے بیرون ممالک جانے والوں کے ریکارڈ کو مزید موثر بنا رہے ہیں۔سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کہا کہ سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے انشورنس سسٹم بنانا چاہیے سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاکہ سعودی عرب میں مزدور طبقے کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ثمینہ سعید نے کہاکہ ہماری حکومت کو چاہیے کہ سعودی عرب میں قید ظاہر شاہ کی مدد کرے۔سینیٹر ثمینہ سعید نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو چاہیے کہ وہاں پاکستانیوں سے چندہ لے کر دیت کی رقم ادا کر دی جائے۔