اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

یورپ کے کئی ملکوں میں 30 سال کی شدیدترین فباری، زمینی راستے بند ، ، آئندہ 24گھنٹے کے دوران مزیدایک میٹر برفباری متوقع،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)یورپ کے کئی ملکوں میں تیس سال کی بدترین برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق سوئٹزرلینڈ، جرمنی، آسٹریا اور فرانس کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث تودے گرنے کے خطرات بڑھ گئے ، ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے بیشتر حصوں میں بیس سال کے دوران محض دوسری بار خطرے کا لیول انتہائی درجے تک بڑھا دیا گیا ۔بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران

دس فٹ تک برفباری ہوئی، سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس اور چند دیگر شہروں کے زمینی راستے بند ہوگئے، سیاحوں سمیت تقریباً بائیس سو افراد کا رابطہ کٹ کر رہ گیا۔گزشتہ روز فرانس میں برفانی تودوں سے بچاوکے اقدامات کے دوران دو اہل کار ہلاک ہوگئے جبکہ جرمنی میں ہوٹل پر تودا آگراتھا، ریسکیو ورکرز نے ہوٹل میں مقیم افراد کو بحفاظت نکالا۔سرحدی علاقے برگ ٹیس گاڈن میں نو نو فٹ تک برف کے انبار لگے ہیں، آئندہ 24گھنٹے کے دوران ایک میٹر برفباری متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…