قاہرہ(این این آئی)مصر نے ایک اٹھارہ سالہ جرمن شہری کو ملک بدر کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں وزارت خارجہ نے اس جرمن نوجوان کی واپسی کی تصدیق کر دی۔ مصری حکام کے مطابق جرمن شہری پر شک تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونا چاہتا تھا۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی مصر نے ایک اور تیئس سالہ جرمن شہری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں جرمنی واپس بھیجا تھا۔ یہ دونوں نوجوان دسمبر میں مصر پہنچتے ہی لاپتہ ہو گئے تھے۔