منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی بیڈمنٹن سٹار جوالا گٹا بالی ووڈ کا حصہ بنیں گی

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی بیڈمنٹن سٹار جوالاگٹا نے بیڈمنٹن چھوڑ کر بالی ووڈ کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا، بھارت کی سابق نمبر ایک بیڈمنٹن پلیئران دنوں فلموں کے سکرپٹ پڑھنے میں مصروف ہیں۔ جوالا گٹا نے آج سے 12 سالہ قبل بیڈمنٹن کی دنیا میں شہرت حاصل کی اور دو سال قبل تک وہ بھارت کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی تھیں تاہم سائنا نہوال کے آنے کے بعد اور بڑھتی عمر کی وجہ سے وہ اپنی یہ پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکیں۔ جوالا گٹا اب انٹرنیشنل بیڈمنٹن سے ریٹائر ہو رہی ہیں اور انہوں نے فلم انڈسٹری کو اپنا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوالا اس سے قبل تیلوگو زبان میں بننے والی ایک فلم میں اداکاری کر چکی ہیں تاہم انہیں آج تک کسی بالی ووڈ فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ جلد ہی کھیل کی دنیا چھوڑ کر فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو جائیں گی۔ اپنے کھیل کے حوالے سے جوالا نے کہا کہ بھارت میں ایک لڑکی کا کھیل کے شعبے میں ترقی کرنا بہت مشکل ہے۔ قدامت پسند لوگوں کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں موجود مرد کھلاڑی بھی کسی عورت کو خود سے زیادہ کامیابیاں سمیٹتے نہیں دیکھ سکتے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…