ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی فوج کے سابق جنرل کا کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف ،پاک فوج کس مشن میں کامیاب رہی؟بڑا کریڈٹ دیدیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(اے این این )بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ کارگل کی جنگ بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے بھوپال میں بھارتی اخبارکو انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے کارگل میں بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا۔انھوں نے کہا کہ 1999 میں پاکستان کی طرف سے کارگل میں کارروائی

بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی۔ بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے کارگل میں وسیع علاقے میں پیش قدمی کی تھی جس کا مقصد کشمیر کے مسئلہ کو عالمی طور پر اجاگر کرنا اور سری نگر سے لیہ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تا کہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کارگل جنگ میں بھارت کے آٹھویں ماونٹن ڈویژن کی کمان کی تھی اور اب بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…