جکارتہ(آئی این پی/شِنہوا)انڈونیشیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے لائن ائیر جیٹ کے مسافر طیارے کا 3 ماہ بعد کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا۔انڈونیشین حکام کے مطابق سمندر میں کاک پٹ وائس ریکارڈر کے ساتھ کچھ انسانی باقیات بھی ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق ریکارڈر ملنے کی
اطلاع نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی نے وزارت کو دی ۔واضح رہے کہ 29اکتوبر کو انڈونیشین ائیر لائن کا مسافر طیارہ جکارتہ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی جاوا کے سمندر میں جا گرا تھا جس کے باعث حادثے میں طیارے میں سوار تمام 189افراد ہلاک ہو گئے تھے۔