جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

امریکا کولگتا ہے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پاکستان تعاون نہیں کرنا چاہتا، سابق امریکی سفیرنے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں اتاروچڑھاؤآتے رہتے ہیں،امریکانے ہمشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیاہے،امریکا کولگتا ہے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پاکستان تعاون نہیں کرنا چاہتا، پاکستان کو ایماندارانہ طورپرامریکا کے فنڈزخرچ کرنے چاہییں۔ امریکہ کی پاکستان اور بھارت سے بہتر تعلقات مجبوری ہے،

ہمارے مفادات دونوں ممالک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں کسی ایک کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے ،امریکی انتظامیہ اس وقت پاکستان میں دلچسپی نہیں لے رہی ۔سابق امریکی سفیرکیمرون منٹرکراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پاکستان میں سفیرتھا تودہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ تھااور ملالہ والا معاملہ بھی اسی دور میں ہوا۔ہم نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلیے کام کیا،مشرف دور میں بھی پاکستان کودہشت گردی کے خاتمے کیلیے پیسے دیئے گئے۔سارا پیسادرست اندازمیں استعمال نہیں ہوا،امریکا کولگتا ہے دہشت گردی کی روک تھام کے لے پاکستان تعاون نہیں کرنا چاہتا، پاکستان کو ایماندارانہ طورپرامریکا کے فنڈزخرچ کرنے چاہییں،کیمرون منٹر نے کہاکہ امریکاپاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلیے کافی سرمایہ کاری کررہا ہے،تعلیم کے فروغ کیلیے اور 2012میں صحت کی بہتری کیلیے کام کیا،امریکاچاہتا ہے کہ پاکستان کاہر بچہ پڑھا لکھا ہو،امریکا نے سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی پیسا دیا، امریکا نے کافی پیسا بلوچستان میں تعلیم کے لیے دیا، کیمرون منٹر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ ہمیں معاملات اچھے رکھنے پڑتے ہیں، پاکستانی شہر کراچی اور انڈین شہر ممبئی ہمارے لیے معاشی حب ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا صرف اور صرف ایک مفاد ہے کہ ہر ملک ترقی کرے،امریکابات چیت کے ذریعے باہمی معاملات حل کرنے کا خواہش مند ہے،امریکا بھارت،روس اور چائنہ کے ساتھ بھی بات چیت میں مصروف ہے،

پاکستان میں سابق امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں اتاروچڑھاؤآتے رہتے ہیں،امریکانے ہمشہ پاکستان کیساتھ تعاون کیاہے،امریکاچاہتا ہیکہ پاکستان اورامریکا کیتعلقات مضبوط رہیں،چاہتے ہیں کہ براہ راست اسلام آباد اور واشنگٹن کا رابطہ ہو، امریکا اور پاکستان کے تعلقات اتنے مضبوط ہوں کہ رکاوٹیں بے معنی ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کے لوگ ہرشعبے میں ترقی کریں، امریکا نیپاکستان کیساتھ بہت سیپروگرام شروع کررکھے ہیں،ان پروگراموں کامقصد لوگوں کوتربیت یافتہ بناناہے،سیاسی معاملات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے معاملات بہتر نہیں،پاکستان کی زیادہ ترتوجہ ترقیاتی کاموں کی جانب ہوتی ہیاب وقت ہیکہ پاکستان گڈگورننس پرکام کرے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…