منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جیکولین فرنینڈس نے پنجابی فلم میں آئٹم سانگ سے انکار کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)سری لنکن حسینہ اور بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس جو گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ”رمیا وستاویا“ کے آئٹم سانگ ”جادو کی جپھی“ پر اپنی پرفارمنس دکھاچکی ہیں نے وقت نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے پنجابی فلم کے لیے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق کینیڈا سے بھارت آنے والے ہدایتکار امندیپ کلیر جو بھارت میں اپنی پہلی فلم بنا رہے ہیں نے جیکولین فرنینڈس سے آئٹم سانگ کے لیے رابطہ کیا تھا اور ان سے شوٹنگ کے لیے تاریخیں دینے کو کہا تھا مگر انہوں نے یہ کہہ کر آئٹم سانگ سے انکار کردیا ہے کہ میرے پاس اس کے لیے کوئی وقت نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدایتکار کی طرف سے جیکولین کو بھارئی معاوضے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے کہا کہ جو تاریخیں پنجابی فلم کے لیے مانگی جا رہی ہیں ان میں وہ اداکار ورن دھون کے ساتھ ابوظہبی میں شوٹنگ میں مصروف ہوں گی اس لیے وہ ان کی فلم میں آئٹم سانگ نہیں کر سکتیں۔ دوسری طرف بالی ووڈ میں خبرگرم ہے کہ ہدایتکار موہت سوری نے اپنی آنے والی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ میں جیکولین کو ہیروئن کے کردار میں کاسٹ کر لیا ہے۔
بھارتی مصنف چیتن بھگت کے مشہور ناول ”ہاف گرل فرینڈ“ پر بنائی جانے والی اس فلم کی پروڈیوسر ایکتاکپور ہیں جب کہ اس کی کہانی ایک امیر لڑکی کی محبت میں گرفتار بہارسے تعلق رکھنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار ورون دھون نبھارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موہت سوری پہلے اداکارہ کریتی سنون کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر ورون دھون کے کہنے پر انہوں نے جیکولین فرنینڈس سے رابطہ کر لیا ہے اور انھیں کاسٹ کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی جلد ہی کردیا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…