پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

طالبان کا دومختلف مقامات پر حملوں میں 34افغان پولیس اہلکارہلاک کرنے کا دعویٰ

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

کابل(این این آئی)افغان حکام نے کہاہے کہ شدت پسند گروپ طالبان کے سیکیورٹی مراکز پرحملوں میں پولیس اہلکاروں اور حکومت کے حامی جنگجوؤں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ لڑائی میں 15 طالبان جنگجو بھی ہلاک اور دس زخمی ہوئے،دوسری جانب طالبان کے ترجمان

قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد دعویٰ کیا ہے اورکہاہے کہ طالبان کے حملوں میں 34 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ طالبان نے پولیس چوکیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی لوٹ لیا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ترکمانستان کی سرحد پر واقع بادغیس صوبے میں دو الگ الگ مقامات پر طالبان نے پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا۔بادغیس کی صوبائی کونسل کے چیئرمین عبدالعزیز بیک نے کہا کہ طالبان کے حملوں میں 14 پولیس اہلکار اور حکومت نواز ملیشیا کے 7 ارکان ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان جمشید شہابی نے ایک بیان میں کہا کہ لڑائی میں 15 طالبان جنگجو ہلاک اور دس زخمی ہوئے ۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد دعویٰ کیا کہ طالبان کے حملوں میں ن 34 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے پولیس چوکیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی لوٹ لیا ہے۔ملک کے مغربی علاقوں میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چوکیوں پر حملے کیے جن کے نتیجے میں دو درجن کے قریب پولیس اہلکار اور حکومت نواز جنگجو مارے گئے۔ طالبان کی جانب سے یہ تازہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری جانب افغان حکومت طالبان کے ساتھ امن بات چیت کی بحالی کی کوشش کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…