اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

شام میں کارروائی کے دوران 2پاکستانیوں سمیت 5داعشی جنگجو ہلاک، ان دونوں پاکستانیوں کا نام کیا ہے اور یہ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں؟پریشان کن صورتحال

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف ) نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے پانچ ارکان کو ایک کارروائی میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان میں دو امریکی اور دو پاکستانی شہری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایس ڈی ایف نے ایک بیان میں اطلاع دی کہ داعش کے ان پانچوں جنگجوؤں کو 30 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اور وہ وادیِ فرات میں لڑائی کے دوران میں اپنا گھر بار چھوڑ کر جانے والے شامی شہریوں پر حملوں کی تیاری کررہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی ایف نے ان پانچوں جنگجوؤں سے تحقیقات کی تکمیل کے بعد ان کی گرفتاری کا ا علان کیا ۔ان میں دو امریکی شہریوں میں ایک نام وارن کرسٹوفر کلارک ہے۔اس کی عمر 34 سال ہے۔وہ ہیوسٹن سے تعلق رکھتا ہے اور وہ اب امریکی ابو محمد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دوسرے عرب نژاد امریکی شہری کا نام زید عبدالحامد ہے۔ وہ امریکی ابو زید کے نام سے جانا جاتا ہے۔گرفتار کیے گئے جنگجوؤں میں ایک آئرش شہری ہے۔ وہ ڈبلن سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا نام الیگزینڈر روزمانووچ بیک مرزائیف ہے۔دو پاکستانیوں میں ایک کا نام فضل الرحمان جد ( جٹ) اور دوسرے کا عبدالعزام راجپوت ہے۔ ان میں اول الذکر لاہور سے تعلق رکھتا ہے۔شامی جمہوری فورسز نے شام کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف لڑائی کے دورا ن میں اس جنگجو گروپ کے ایک ہزار سے زیادہ غیرملکی جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔ان میں غیرملکی صحافیوں کو اغوا اور پھر بے دردی سے ان کا سرقلم کرنے والے بدنام زمانہ گروپ بیٹلز سے تعلق رکھنے والے جنگجو بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ القاعدہ کا ایک ایسا جنگجو بھی ہے جس کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے ان کی ایبٹ آباد میں امریکی فوج کی کارروائی میں ہلاکت سے قبل ملاقات کی تھی۔بیشتر غیر ملکی حکومتوں نے داعش کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنے والے اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ کرد حکام کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے جنگجوؤں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…