اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی پابندیوں کے باعث ناروے کا مسافر طیارہ ایران میں پھنس گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(این این آئی)ناروے کی فضائی کمپنی نے بتایا ہے کہ اس کا ایک مسافر بردار طیارہ بوئنگ 737 ایران میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وہاں پھنس کر رہ گیا ہے۔ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث اسے تہران میں ہنگامی طور پراتارا گیا تھا مگر کمپنی ایران پر امریکا کی

عاید کردہ پابندیوں کے باعث مطلوبہ سامان اورسپیئر پارٹس ایران بھجوانے میں ناکام ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروین فضائی کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ ناروے کی ایئرلائن کا مسافر طیارہ 14 اکتوبر کے لیے اوسلو روانہ ہوا۔ طیارے پر 192 مسافر سوار تھے۔ فضاء میں سفر کے دوران طیارے کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اسے ہنگامی طور پر جنوب مغربی ایرانی شہر شیراز میں اتارنا پڑا۔ناروین فضائی کمپنی کے ترجمان اینڈریسن ھگورنھولم نے بتایا کہ کمپنی ایران میں پھنسے طیارے کی واپسی کے لیے مختلف چینلز سے کوششیں کرہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ طیارے پر سوار مسافر اگلے روس متبادل پروازوں سے اوسلو پہنچا دیئے گئے تھے تاہم بوئنگ 737 میکس ابھی تک ایران میں پھنسا ہوا ہے۔فضائی سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کے مطابق تکنیکی ماہرین کو طیارے میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے میں اس لیے ناکامی کا سامنا ہے کہ کمپنی مذکورہ سپیرپارٹس ایران نہیں بھجوا سکتی جب کہ ایران میں مقامی مارکیٹ میں وہ پرزے موجود نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…