ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ہمارے ملک سے نکل جاؤ،طالبان کے بعد افغان اراکین پارلیمنٹ بھی امریکی افواج پر برس پڑے،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی ) افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ نے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی ادارے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی فوج کے انخلا کے بعد ملک میں جنگ، جھڑپوں اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہو گی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ محمد علی اخلاقی نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلاف سے افغانستان کی سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سیکورٹی ادارے ملک کی سلامتی کی دفاع کی پوری توانائی رکھتے ہیں۔ایک اور رکن اسمبلی اللہ گل مجاہد نے بھی اپنے بیان

میں کہا ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد ملک میں جنگ، جھڑپوں اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہو گی۔ افغان رکن پارلیمنٹ عبدالودود پیمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنے علاقائی مفادات حاصل کرنے کے لیے افغانستان میں جنگ اور بدامنی کا بازار گرم کیا ہے جبکہ وہ اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…