اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

شام کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرے ، جان بولٹن کا انتباہ

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

تل ابیب(این این آئی)امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے شامی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان بولٹن اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے سفر کے دوران میں اپنے ہمراہ آنے والے صحافیوں سے طیارے میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ شامی رجیم کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف امریکا کے موقف میں کوئی تبدیلی رو نما نہیں

ہوئی ہے۔اگر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے تو جس طرح ہم پہلے دو مرتبہ سخت ردعمل کا اظہار کرچکے ہیں تو اب کے بار ایک مرتبہ پھر ایسا ہی کریں گے۔انھوں نے اسد رجیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کو کسی بھی صورت میں کسی دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے۔جان بولٹن نے کہا کہ اب کہ ہم انخلا کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی وضاحت کررہے ہیں کہ یہ کیسے ہوگا۔ہم تو یہ نہیں چاہتے ہیں کہ اسد رجیم وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو استعمال کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…