اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

جمعہ برائے تبدیلی۔۔۔!!! اہم اسلامی ملک میں ابتر معاشی صورتحال اور مہنگائی کیخلاف شدید مظاہرے

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؐؐخرطوم (این این آئی)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کی متعدد مساجد سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں پر مبنی جلوس نکالے گئے۔ شرکاء جلوس ملک میں ابتر معاشی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مظاہروں میں شامل سرگرم کارکنوں نے بتایا کہ خرطوم کی ارکویت مسجد سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جبکہ الحلفایا کے علاقے سے نکالے گئے

احتجاجی جلوس میں شامل مظاہرین آزادی اور تبدیلی کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر گشت کرتے رہے۔دوسری جانب خرطوم میں حکام نے اپوزیشن کو طاقت، دھونس اور لالچ جیسے روایتی حربے استعمال کر کے رام کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ حزب اختلاف کے مختلف حلقوں سے ملاقاتوں میں حکام نے یقین دلایا کہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اور معیشت کی خراب صورتحال پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اشک آور گیس استعمال کی۔ عمرالبشیر کی قیادت میں ملک پر حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعت کے بور سودان میں واقع دفتر میں مظاہرین سے ایک احتجاجی یاداشت وصول کرنے کی کوشش کی گئی۔بور سودان میں احتجاج پر آمادہ وتیار احتجاج کرنے والے سیاسی مظاہرین صدر عمرالبشیر کی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نئے انتخابات کے لئے تاریخ کا اعلان اور عبوری حکومت فوری طور پر تشکیل دی جائے۔دوسری جانب صدر عمر البشیر کا کہنا تھا کہ فوجی حکام کا کہناتھا کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر قابو پانے کے لئے کم سے کم طاقت استعمال کی جائے۔صدارتی دارلضیافہ میں علماء کرام اور مشائح عزام سے ملاقات میں سوڈانی صدر کا کہنا تھا کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے بعض اوقات طاقت کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔قوم سے اپنے خطاب میں عمر البشیر کا کہنا تھا کہ حکومت مظاہروں سے نپٹنے کے لئے مناسب حکمت عملی کی تلاش میں ہے۔ اس احتجاج میں اب سیاسی جماعتیں شامل ہو کر صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔ پیشہ وارانہ تنظیموں کے اتحاد نے اگلے اتوار تیسرے احتجاجی مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…