صنعاء (این این آئی)یمن کے جنوبی علاقے البیضاء میں امریکا نے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے حملے میں القاعدہ کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ مقتول کمانڈر کی شناخت جمال البدوی کے نام سے کی گئی ہے جو 2000ء میں عدن کے ساحل پر امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس کول پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے مقامی سیکیورٹی ذریعے نے بتایاکہ امریکا نے البیضاء گورنری میں ڈرون طیارے کے ذریعے القاعدہ کے جنگجو کو نشانہ بنایا۔ مقتول کمانڈر کی شناخت جمال البدوی کے نام سے کی گئی ہے جو 2000ء میں عدن کے ساحل پر امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس کول پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔