ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

”گائے بھی گھوڑے اور کتے کی طرح جانور ہی ہے، پوجا کرنا احمقانہ ،دنیا بھر میں ہمارا تما شا بن رہا ہے“ سابق بھارتی جج نے بھارتی سیکولرازم کا پردہ چاک کر دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گائے بھی گھوڑے اور کتے کی طرح جانور ہی ہے، اس میں کوئی ایسی خاص بات نہیں کہ اسے پوجا جائے، گائے کی پوجا کرنا احمقانہ ہے، لوگ ہم پر ہنستے ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے گائو رکشکوں کو مرچی لگا دی، ایسا بیان دیدیا کہ گائو رکشا کے نام پر مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کا قتل اور فسادات برپا کرنیوالے منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں گائو رکشا کے نام پر قتل و غارت گری اور فسادات کی خبریں تو آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور ہندئوں گائے کو اپنی ماں کا درجہ دیتا ہیں تاہم اب بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نےایک ایسا بیان دیدیا ہے کہ جس نےانتہا پسند ہندوئوں کو مرچی لگا دی ہے اور وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ بھارتی جج کا کہنا تھا کہ گائے بھی گھوڑے اور کتے کی طرح جانور ہی ہے، اس میں کوئی ایسی خاص بات نہیں کہ اسے پوجا جائے، گائے کی پوجا کرنا احمقانہ ہے، لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سائنسی اعتبار سے چیزوں کو دیکھتے ہیں۔ سابق جج کا کہنا تھا کہ سرکار کا دماغ خراب ہوگیاہے، ملک میں پاگل پن چل رہا ہے، چار سال کے دوران دنیا بھر میں ہندوستان کی ناک کٹواد گئی ہے۔ مسلمانوں کو کھلے میدان میں نماز کی ادائیگی سے روکنا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے، جب آر ایس ایس اپنے اجتماع کھلے پارکس میں کرسکتی ہے تو مسلمانوں کو کیوں روکا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اب بھارت کے اندر سے بھارتی انتہا پسندوں اور ان کی بغل بچہ بنی ہوئی بی جے پی کی حکومت کے خَلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اور متعدد بھارتی دانشور، صحافی ، شاعر ، وکلا اور ججز ہندو انتہا پسندی اور بھارت میں اقلیتوں کو غیر محفوظ قرار دے رہے ہیں۔جبکہ اس حوالے سے اب بھارتی صحافتی حلقوں میں بھی ایک بحث شروع ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…