بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہد کپور کی شادی کی رسومات چپکے چپکے شروع ہوگئیں

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ ہیرو شاہد کپور اگرچہ میڈیا سے یہی کہہ رہے ہیں کہ ان کی شادی رواں برس کے اختتام تک ہوگی تاہم حالات یہی بتارہے ہیں کہ یہ شادی گردش کرتی افواہوں کے عین مطابق آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ اس سلسلے میں میرا راجپوت کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا کہ شاہد کپور کی منگیتر کا گزشتہ دنوں برائیڈل شاور منعقد ہوا تھا جس میں میرا کی سہیلیوں نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ عام روایات کے برعکس اس موقع پر میرا نے ٹاپ لیس پیچ کلر کا گاﺅن زیب تن کیا تھا۔ اس تقریب کی چند تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں جو کہ میرا کی سہیلیوں کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس برائیڈل شاور میں خود شاہد کپور شامل تھے یا نہیں۔ دونوں کی منگنی رواں برس جنوری میں ہوئی تھی۔ شاہد اور میرا دونوں نے ہی اس منگنی کی بھی سختی سے تردید کی تھی تاہم مختلف ذرائع سے اس کی تصدیق ہوگئی تھی۔ بعدازاں خبر آئی کہ جوڑے کی شادی جون میں ہوگی تاہم شاہد مسلسل انکاری ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ شادی دسمبر میں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…