اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کاامرتسر میں گوردوارے پر حملہ۔ 3 افراد ہلاک ، متعدد زخمی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب میں سکھوں کے مذہبی مقام امرتسر کو بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق سکھ برادری کے لوگ امرتسر کے نواحی علاقے ادلی وال گائوں کے ایک گورد وارے میں موجود تھے۔ حملہ اس وقت کیا گیاجب وہاں نینکاری فرقے کی مذہبی رسومات جاری تھیں ۔اس دوران موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے
گوردوارے پر دھاوا بول دیا ۔حملے میں گرنیڈ پھینکا گیا اور فائرنگ کی گئی۔جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ۔اس موقع پر وقوعے کی خبر ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں اور مرنے والوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا اس حادثے میں 3 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔