لاہور (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا اور درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے عمران خان نے شہریوں کو سول نافرمانی کیلئے اکسایا ہے اس لیے وہ رکن پارلیمان بننے کے اہل نہیں ہیں۔ لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار تنظیم نے نشاندہی کی کہ نواز شریف
کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا ہے۔ وکیل کے مطابق عمران خان نے سول نافرمانی کے ساتھ ساتھ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے۔ اس طرح عمران خان نے ملکی سالمیت اور ملکی سیاسی نظام کے خلاف کام کیا ۔ تنظیم کے وکیل نے دعوی کیا کہ عمران خان سول نافرمانی پر اکسانے کے بعد رکن پارلیمنٹ بننے کے اہل نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیکر ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔