منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے افغان طالبان کو ایک اور بڑی خوشخبری سنادی، اہم ترین طالبان کمانڈر رہا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کابل (این این آئی)طالبان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی قید سے اہم کمانڈر عبدالصمد ثانی سمیت دو طالبان کمانڈرز کو رہا کردیا ہے۔طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں طالبان کمانڈرز کو گزشتہ روز رہا کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ رہا کیے جانے والوں میں طالبان کے اہم کمانڈر عبدالصمد ثانی بھی شامل ہیں جو طالبان کی افغانستان میں حکومت کے دوران افغان سینٹرل بینک کے گورنر تھے،

جبکہ دوسرے کمانڈر کا نام صلاح الدین ہے۔افغانستان کے ان دو کمانڈر کی رہائی امریکا کی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کا حصہ ہو سکتی ہے، جس کے سلسلے میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اہم طالبان رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب امریکی نمائندہ برائے مفاہمت زلمے خلیل زاد خطے کے دوسرے دورے پر گزشتہ جمعرات آئے تھے اور اس دوران انہوں نے پاکستان، افغانستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ قطر میں بھی قیام کیا جہاں طالبان نے اپنا سیاسی دفتر بنایا ہوا ہے اور وہ 20 نومبر کو واپس امریکا لوٹیں گے۔واضح رہے کہ طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ امریکی نمائندے سے ملاقات کی تھی، لیکن امریکا کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی جانب سے طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر افغان امن عمل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اسی سلسلے میں گزشتہ ماہ زلمے خلیل زاد نے قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر میں عالمی دہشت گرد تنظیم کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے 2010 میں گرفتار کیے جانے والے

اہم ترین طالبان کمانڈر اور سابق نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو رہا کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ملا عبدالغنی برادر نے ملا عمر کے ساتھ مل کر تحریک طالبان کی بنیاد رکھی تھی اور وہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے قبل طالبان حکومت کا اہم حصہ تھے۔امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملا عبدالغنی برادر کو افغان حکومت کے مطالبے پر رہا کیا گیا ہے کیونکہ افغان حکومت کا ماننا ہے کہ افغانستان میں ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ کے خاتمے میں ملا برادر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…