خیبرپختونخوا”کلین ڈرنکنگ وارٹرفارآل “منصوبے میں بڑے پیمانے پرخردبرد، نیب نے اہم شخصیت کو گرفتارکرلیا ، افسوسناک انکشافات

12  ‬‮نومبر‬‮  2018

پشاور(آئی این پی ) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مبینہ طورپر”کلین ڈرنکنگ وارٹرفارآل “منصوبے میں خردبرد کرنے والے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والے آئیڈل ہائیڈروٹیک کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرعبدالمعید فاروقی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی سطح پرہر یونین کونسل میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کیلئے اپریل2006میں کلین ڈرنکنگ واٹرمنصوبے کا آغاز  کیا گیا تھا تاہم منصوبے کی تکمیل کیلئے وزارت صنعت ،پیداواراورخصوصی اقدامات نے وفاقی سطح پربولی،پری کوالیفی کیشن اورٹھیکیداروں کی انتخاب کیاتھااورمبینہ طورپرٹھیکیداروں کے انتخاب میں قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کی تھی تھی۔2007میں1159واٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کیلئے کلین ڈرنکنگ واٹرفارآل منصوبے کاٹھیکہ ملزم عبدالمعیدفاروقی،چیف ایگزیکٹیو آئیڈل ہائیڈروٹیک کودیاگیا۔ملزم عبدالمعیدفاروقی نے لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوااہلکاروں کی ملی بھگت سے 594ملین روپے کی جعلی بینک گارنٹی فراہم کی جس پرلوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوانے بھاری رقم ریلیزکی تھی۔یادرہے کہ قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے اسی سکینڈل میں آئیڈل ہائیڈروٹیک کے محمدرمضان شیخ اورلوکل گورنمنٹ کے چیف انجینئراصغرخان کوگرفتارکیاہے۔آج بروزمنگل ملزم عبدالمعیدفاروقی کاجسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مبینہ طورپر”کلین ڈرنکنگ وارٹرفارآل “منصوبے میں خردبردکرنے والے اور قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچانے والے آئیڈل ہائیڈروٹیک کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرعبدالمعیدفاروقی کوگرفتار کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…