اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اسے کہتے ہیں حقیقی تبدیلی۔۔۔!!! اگر آپ کو کسی وزیر، عوامی نمائندے یا حکومتی ادارے کیخلاف کوئی شکایت ہے تو فوراً یہ کام کریں،عمران خان نے انقلابی منصوبے کا افتتاح کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے وزیر آعظم آفس میں قائم کیے جانے والے ‘‘پاکستان سٹیزن پورٹل’’ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔پاکستان سٹیزن پورٹل کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجویز وزیر اعظم آفس کو بھجواسکے گی۔ متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کرانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم آفس سے کی جائے گی۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص اپلیکیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک

اپنی آواز پہنچا سکیں گے ، پاکستان سٹیزن پورٹل کے قیام کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،بعض حلقوں میں عوامی شکایات کے سلسلے میں اس وقت گردش کرنے والا وزیر اعظم آفس کا ٹیلیفون نمبر غیر متعلقہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ایک انقلابی منصوبہ ہے ۔اگر کسی کو کسی بھی حکومتی ادارے کیخلاف شکایات ہیں تو وہ ای میل ،ٹول فری نمبر ،خط کے ذریعے بھی درج کراسکتے ہیں ۔جس پر فوری ردعمل دیا جائے گا اور شکایت کا ازالہ کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…