منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ، غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ،ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں مزید بڑھ گئی،سونا بھی مہنگا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔ منگل کوملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں68پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے سے

بڑھ کر133.68روپے اور قیمت فروخت133.80روپے سے گھٹ کر133.78روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.70روپے سے بڑھ کر133.00روپے اورقیمت فروخت133.00روپے سے بڑھ کر133.50روپے ہوگئی۔منگل کویوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں1.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں2.00روپے اور قیمت فروخت میں2.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید151.50روپے سے بڑھ کر152.00روپے اورقیمت فروخت153.00روپے سے بڑھ کر154.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر173.50روپے اورقیمت فروخت174.00روپے سے بڑھ کر176.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں بھی20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید34.80روپے سے بڑھ کر35.00روپے اورقیمت فروخت35.40روپے سے بڑھ کر35.60روپے اور

یواے ای درہم کی قیمت خرید35.60روپے سے بڑھ کر35.80روپے اورقیمت فروخت36.20روپے سے بڑھ کر36.40روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے سے گھٹ کر18.80روپے اور قیمت فروخت20.00روپے سے گھٹ کر19.80روپے ہوگئی۔بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں

فی تولہ سونامزید150روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1231ڈالرسے گھٹ کر1229ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں

میں فی تولہ سونے اور دس گرام سونے کی قیمت میں باالترتیب150روپے اور128روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت61700روپے سے بڑھ کر61850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52898روپے سے بڑھ کر53026روپے ہوگئی۔منگل کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت830روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت711.59روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…