جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

افغانستان : فضائی حملوں میں بے پناہ جانی نقصان ہو رہا ہے، اقوام متحدہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے اعانتی مشن برائے افغانستان نے کہاہے کہ فضائی حملوں میں افغانستان کی شہری آبادی کے ہلاک و زخمی ہونے والوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سال کے آغاز سے ستمبر کے آخر تک 8050 شہری ہلاک و زخمی ہوئے، جن میں سے 2798 ہلاک جب کہ 5252 زخمی ہوئے۔سترہ برس کے تنازعے کے دوران

گذشتہ پانچ برس شہری آبادی کے لیے مہلک ترین ثابت ہوئے۔ اس بات کا یو این اے ایم اے کے چارٹ سے پتا چلتا ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے مسلح تنازع میں شہری آبادی کے تحفظ سے متعلق سہ ماہی رپورٹ کے مطابق، ہلاک و زخمی ہونے والے زیادہ تر لوگ غیر ریاستی عناصر کے اقدامات کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہوئے، جن میں طالبان اور داعش شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خودکش حملوں میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے استعمال میں اضافہ ہوا، جب کہ یہ مواد ’’تواتر سے اور ہلاکت خیزی‘‘ کے اعتبار سے بہت ہی مہلک تھا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ 65 فی صد شہری ہلاکتیں جن کا الزام حکومت مخالف عناصر پر دھرا جاتا ہے، 35 طالبان کی کارستانی ہے، جب کہ 25 فی صد داعش صوبہ خوراسان دھڑیکا کام ہے، اور پانچ فی صد غیر شناخت شدہ حکومت مخالف عناصر کے ذمے ہے (جس میں سے ایک فی صد سے بھی کم خودساختہ داعش/اسلام اسٹیٹ صوبہ خوراسان کا کام ہے۔ہلاک و زخمی ہونے والی شہری آبادی کے واقعات میں 29 فی صد وہ ہیں جو لڑائی میں جْتے ہوئے دھڑوں کے زمینی حربوں کا نتیجہ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میدان جنگ میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کا سبب یہ ہوسکتا ہے کہ مختلف فریق نے شہری آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں کی ہیں، جن میں پیشگی انتباہ جاری کیا جانا شامل ہے۔جس صوبے میں سب سے زیادہ شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں وہ ننگرہار ہے، جہاں داعش صوبہ خوراسان، جو داعش کی افغان شاخ ہے، اس کے اب بھی مضبوط ٹھکانے موجود ہیں۔ امریکی افواج کے لیے 2017ء میں یہ صوبہ مہلک ترین ثابت ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…