لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں پنجاب پولیس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 424خواتین نے پاس آئوٹ کیا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تھے مگر آئی جی پنجاب نے تقریب میں شرکت نہ کی۔پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں ہونیوالی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں خواتین کے دستے نے سلامی پیش کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا اورتقریب سے خطاب میں کہا کہ اْن کی حکومت نے تمام محکموں میں خواتین کے لیے ملازمتوں کے
مواقع رکھے ہیں۔عثمان بزدار نے بتایا کہ خواتین نے محکمہ پولیس میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے اعلیٰ عہدے حاصل کیے، اس موقع پر پہلی بار 2 خواتین کو ڈی پی او تعینات کیا گیا۔پنجاب پولیس کے خواتین دستے میں شامل ہونیوالی خواتین نے عزم کیا ہے کہ وہ معاشرے میں سدھار کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گی۔پاسنگ آئوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تھے مگر آئی جی پنجاب نے تقریب میں شرکت نہ کی۔