بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

بھارت، 14ماہ کی بچی سے زیادتی کا لرزہ خیزواقعہ، عوام میں غم و غصہ کی چنگاری بھڑک اٹھی، 324ملزمان گرفتار،ہنگامے پھوٹ پڑے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

گجرات(آئی این پی)بھارتی ریاست گجرات میں 14ماہ کی بچی سے زیادتی کے واقعات نے عوام میں غصہ اور نفرت کی چنگاری بھڑک اٹھی،غیر ریاستی افراد پر حملے کی دھمکیاں دی جانے لگیں، پولیس نے مختلف اشتعال انگیز واقعات میں ملوث324ملزمان گرفتار کر لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں بہار کے نوجوان کے ہاتھوں 14ماہ کی بچی سے زیادتی کے واقعہ کے بعد گجراتیوں میں غصہ اور نفرت کی چنگاری بھڑک اٹھی۔

غیر ریاستی افراد پر حملے اورریاست چھوڑنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی ہند کے رہنے والے 42افراد گجراتیوں کے حملوں اور تشدد کا شکارہوچکے ہیں۔ مہسانا، سابر کانٹھا، احمد آباد، اراولی ، پاٹن، گاندھی نگر اضلاع میں رہنے والے گجراتیوں میں اشتعال زیادہ پایا جارہا ہے۔گجراتیوں کے حملوں اور دھمکیوں سے شمالی ہند کے افراد میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ابتک 8ہزار سے زائد افراد ریاست سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔پولیس نے پرتشدد ہنگامہ اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں 324افراد کو گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والے 70افراد کیخلاف کیس درج کرکے 7کو گرفتار کیا گیا۔ فساد زدہ علاقوں میں آباد غیر ریاستی افراد کی حفاظت کیلئے ریاستی ریزروفورس کے 17اضافی دستے تعینات کئے گئے اوران کی مدد کیلئے ٹول فری نمبر جاری کیا گیا۔سابر کانٹھی کی بارایسوسی ایشن نے ملزم کی وکالت سے انکار کردیا۔مزدوروں کے انخلا کی وجہ سے متعدد فیکٹریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ریاست کے وزیر داخلہ پردیت سنگھ جڈیجہ نے میٹنگ طلب کرکے حالات کا جائزہ لیا۔یوپی ،بہار اور ایم پی کے لوگوں کی نقل مکان پر ریاست کے ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ نقل مکانی نہیں کررہے بلکہ تہوار منانے اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے جرم کی وجہ سے پوری ریاست کے عوام کو مجرم نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…