اسلام آباد( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں 2013سے 2018تک ملک میں 11 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست بیرونی سرمایہ کا ری ہوئی ، سب سے زیادہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری چین سے4ارب96کروڑ ڈالر سے زائد کی ہوئی ، برطانیہ سے 1ارب 60کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 81کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ، توانائی کے شعبے میں 3ارب 12کروڑ ڈالر ، تیل اور گیس کے شعبے میں 1ارب 95کروڑ ڈالر اور
تعمیرات کے شعبے میں 1ارب 34کروڑ ڈالر سے زائد کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ۔دستاویزات کے مطابق ملک میں 2013 سے 2018تک براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی رقم 11962.7ملین امریکی ڈالر ہے، سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری چین سے ہوئی جوکہ 4ارب96کروڑ ڈالر سے زائد ہے ، برطانیہ سے 1ارب 60کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ، امریکہ سے 81کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ، ہانگ کانگ سے 85کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ، متحدہ عرب امارات سے 42کروڑ ڈالر ، جاپان سے 28کروڑ ڈالر ، سویٹزرلینڈ سے60کروڑ ڈالر ، آسٹریا سے 22کروڑ ڈالر، نیدرلینڈ سے 41کروڑ ڈالر ، اٹلی سے 63کروڑ ڈالر ، ترکی سے 23کروڑ ڈالر اور دیگرممالک سے 90کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ، سب سے زیادہ سرمایہ توانائی کے شعبے میں ہوئی جو کہ 3ارب 12کروڑ ڈالر سے زائد ہے ، تیل اور گیس کے شعبے میں 1ارب 95کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ، تعمیرات کے شعبے میں 1ارب 34کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 24کروڑ ڈالر، مواصلات کے شعبے میں 37کروڑ ڈالر اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 12کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ۔