اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کویتی وفد کے پرس اور بریف کیس چوری کی خبر کو کویت کے بڑے اخبار نے صفحہ اول پر شائع کرتے ہوئے دنیا بھر کے سربراہان اور غیر ملکی وفود کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستان جائیں تو اپنے قیمتی سامان کی خود حفاظت کریں ۔ کویتی اخبار نے اسلام آباد میںپیش آنے والے واقعہ کو شہہ
سرخی کے ساتھ نمایا ں طور پر شائع کیا جس میں اس نے تمام غیر سربراہان اور وفود کو ہدایت جاری کی ہے کہ آپ پاکستان جائیں تو اپنے سامان اور جیب کی خود حفاظت کر یں ۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری نے کویتی وفد کا پرس اور بریف کیس چرا لیا تھا جسے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پکڑا گیا ۔