منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہبازشریف کو الیکشن سے پہلے رہا نہ کیا تو پھر کیا کرینگے؟ ن لیگ نے حکومت اور نیب کو انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی، دھماکہ خیز اعلان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) شہبازشریف کو الیکشن سے پہلے رہا نہ کیا تو پھر کیا کرینگے؟ ن لیگ نے حکومت اور نیب کو انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی، دھماکہ خیز اعلان، پاکستان مسلم لیگ (ن)نے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سے قبل گرفتاری نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں،ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ۔ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف مذمتی

قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہیکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، نیب نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، الیکشن سے قبل گرفتاری نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں، ناکام حکومت کو چلانے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ شہبازشریف کو ضمنی الیکشن سے پہلے رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…