دہشت گرد ہم سے پناہ مانگیں ہمارا انتقام بھیانک ہو گا،ایران نے نئی جنگ چھیڑ دی،اہم اسلامی ملک پر حملے شروع،جنرل باقری کا دھماکہ خیز اعلان تہران(آئی این پی)ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ شام پر میزائل حملہ شروعات ہے آگے آگے
دیکھئے کیا ہوتا ہے، دیر الزور پر حملہ اہواز پریڈ حملے کے تناظر میں کیا گیا ، ایرانی میزائل حملے میں داعش کے متعدد سرکردہ رہنما ہلاک ہو گئے ہیں،دہشت گرد ہم سے پناہ مانگیں ہمارا انتقام بھیانک ہو گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے دھمکی دی ہے کہ شامی شہر دیر الزور پر میزائل حملے جاری رہ سکتے ہیں۔ جنرل باقری نے کہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ؟ ایرانی جرنیل نے تہران میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ پاسداران انقلاب ایران نے اہواز شہر پر گزشتہ ہفتے ہونے والے مسلح حملے کا بدلہ لینے کا جو اعلان کیا تھا،دیر الزور پر میزائل حملہ اس کی ایک کڑی ہے کیونکہ ہماری خفیہ ایجنسی نے اہواز حملے میں داعش کے ملوث ہونے کا ثبوت حاصل کرلیا ہے جو کہ دیر الزور میں سرگرم عمل ہے ۔باقری نے بتایا کہ ہمارے میزائل حملے میں داعش کے متعدد کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں ۔یہ حملہ تو صرف شروعات ہیں آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ ایران پر حملوں سے توبہ کے لیے دہشت گرد ہم سے پناہ مانگیں گے لیکن ہمارا انتقام بھیانک ہوگا