اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق دنیا کے 3 ارب افراد باقاعدہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔”وی آر سوشل“ نامی تنظیم کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی آبادی 7 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جو بعدازاں بڑے بڑے انٹرنیٹ برانڈز کے ممکنہ صارف بن سکتے ہیں۔ آنے والے وقت میں زراعت کے شعبہ میں بھی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا مساوی استعمال ہوسکے گا۔”وی آر سوشل“ کے ر یجنل مارکیٹنگ پارٹنر (ایشیا) سائمن کیمپ نے کہاکہ دنیا بھر میں جس طرح لوگ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں اور تجربات کرتے ہیں وہ دنیا بھر میں مختلف ہیں۔ روس میں 60 فیصد، برازیل 54 فیصد اور چین میں 47 فیصد انٹرنیٹ کا استعمال خاصا صحت مندہ ہے جب کہ بھارت میں انٹرنیٹ کا استعمال صرف 19 فیصد ہے جس کا مطلب ہے کہ بھارت میں انٹرنیٹ تک رسائی کا خواب ابھی بہت دور ہے۔