ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

صرف 30 روپے میں 100 کلومیٹر سے بھی زیادہ سفر طے کرنیوالا موٹر سائیکل تیار، پاکستانی انجینئر نے ایسا کام کر دکھایا کہ تہلکہ مچ گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستانی انجینئر نے 30 روپے میں 100 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلہ طے کرنے والا موٹر سائیکل تیار کر لیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے انجینئر شہر یار احمد نے پٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکل کو بجلی سے چارج کرنے اور چلانے کاکامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

انجینئر نے بتایا کہ یہ موٹرسائیکل پٹرول سے نہیں بلکہ بجلی سے چارج ہونے کے بعد چلائی جا رہی ہے اور بجلی کے ایک یونٹ سے چارج ہونے والی یہ موٹرسائیکل 102 کلومیٹر چلائی جا سکتی ہے، شہر یار احمد نے بتایا کہ موٹر سائیکل کا انجن، چین اور گیئر نکال کر اسے بیٹری کی مدد سے چلایا ہے، انجینئر نے مزید بتایا کہ بائیک میں ڈی سی برش لیس موٹر لگائی ہے، جس کا وزن انجن سے کم ہوتا ہے، اس کی بیٹری 48 وولٹ کی ہے اور اس میں مائیکرو کنٹرولر بھی لگا ہے جو اس کا برین ہے، یہ موٹر سائیکل 80 ہزار روپے میں تیار ہوئی ہے، شہر یار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس موٹر سائیکل کی بیٹری عام سے چارجر کی مدد سے تین گھنٹوں میں چارج ہو سکتی ہے، جس پر بجلی کا صرف ایک یونٹ خرچ ہوتا ہے، چارج ہونے کے بعد یہ موٹر سائیکل 102 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتا ہے۔ یہ موٹر سائیکل سیلف سٹارٹ ہے اور 180 کلوگرام وزن رکھنے والے اس بائیک کا نہ دھواں ہے اور نہ ہی انجن کا شور۔ اسے آزادی بائیک کا نام دیا گیا ہے۔  پاکستانی انجینئر نے 30 روپے میں 100 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلہ طے کرنے والا موٹر سائیکل تیار کر لیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے انجینئر شہر یار احمد نے پٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکل کو بجلی سے چارج کرنے اور چلانے کاکامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ انجینئر نے بتایا کہ یہ موٹرسائیکل پٹرول سے نہیں بلکہ بجلی سے چارج ہونے کے بعد چلائی جا رہی ہے اور بجلی کے ایک یونٹ سے چارج ہونے والی یہ موٹرسائیکل 102 کلومیٹر چلائی جا سکتی ہے

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…