جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت نے بے گھر غریب طبقہ ، لوئر مڈل اور مڈل کلاس افراد کیلئے ہانگ کانگ ، سنگا پور اور تھائی لینڈ ماڈل کی طرز پر ’’انصاف ہومز ‘‘ کے نام سے منصوبے کا اعلان کردیا،قیمت کتنی ہوگی؟تفصیلات جاری

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کیلئے ہانگ کانگ ، سنگا پور اور تھائی لینڈ ماڈل کی طرز پر ’’انصاف ہومز ‘‘ کے نام سے منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کیلئے اعلیٰ حکام ان ممالک کا دورہ بھی کریں گے ،صوبہ بھر میں 25لاکھ گھربنائے جائیں گے اور منصوبے پر آئندہ دو ماہ میں عملی کام شروع ہونے کا امکان ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بے گھر افراد کو اپنی چھت مہیا کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور دورہ لاہور کے موقع پر

اس حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے ۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بے گھر افراد کو مناسب قیمتوں پر گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں بینکوں سے انتہائی کم مارک اپ پر قرضوں کے حصول کیلئے بھی حکومت اپنا کردار ادا کریگی ۔ یہ تجویز دی گئی ہے کہ لاہور میں چوبرجی کوارٹر زاور وحدت روڈ پر رہائش پذیر سرکاری ملازمین کو متبادل جگہ دی جائے اور ان مقامات پر دو سے تین منزلہ فلیٹس تعمیر کئے جائیں ۔ اسی طرح موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے اطراف میں سرکاری اور پرائیویٹ لوگوں سے بھی اراضی کے حصول کیلئے سروے کیا جائے ۔ حکومت نے گھروں کی فراہمی کے لئے مجوزہ طور پر تین کیٹگریزبنانے کافیصلہ کیا ہے جس میں مزدور پیشہ طبقہ ،لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس خاندان شامل ہوں گے جنہیں فلیٹس اور تین سے چار مرلہ گھر فراہم کئے جائیں گے ۔ فلیٹس کی قیمت 8سے 12لاکھ روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے 10سے 25فیصد ڈاؤن پیمنٹ ہو گی جبکہ باقی آسان اقساط میں اد اکرنا ہو گی ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت سنگا پور ، تھانئی لینڈ اور ہانگ کانگ ماڈل کی طرز پر منصوبہ شروع کریگی جس کے لئے اعلیٰ حکام ان ممالک کا دورہ بھی کریں گے ۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…