جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تباہ کن اضافہ،حکومت نے عوام کی کھال اتارنے کی ٹھان لی، تشویشناک انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جائے گا۔جبکہ مٹی کا تیل 10 روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد دی جائے گی البتہ اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دیا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ غریب صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب صارفین کو گیس پر یومیہ 80 پیسے اضافی دینا ہوں گے۔ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔۔ایل پی جی پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کردی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 250 روپے سستا ہو گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ امیر طبقے کے لیے گیس کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ تاہم اب حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری بھی کر لی ہے جس پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت یکے بعد دیگرے ہم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…