ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، شہباز شریف کا بپن راوت کی گیدڑ بھبکی پرشدیدردعمل

datetime 22  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ماں دھرتی کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اورعوام ایک ہیں،بھارتی آرمی چیف کو دھمکی دینے سے پہلے ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیے تھی۔ ہفتہ کوبھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،

ماں دھرتی کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اورعوام ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں کہ ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی غیرذمہ داری جنوبی ایشیا میں امن اور خطے میں ترقی کی دشمن ہے، بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کو لگام دے، خطے کو بیامنی کی بھینٹ نہ چڑھائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنی شیردلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانیکا وقت آگیا۔بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ماں دھرتی کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اورعوام ایک ہیں،بھارتی آرمی چیف کو دھمکی دینے سے پہلے ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیے تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…