منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ائیر ہوسٹس کی گمشدگی کیس میں نیا موڑ،کینیڈا میں لاپتہ فریحہ اس وقت کس کیساتھ ہے اور کیوں غائب ہوئی؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ کے کینیڈا میں لاپتہ ہونے کے معاملے میں پی آئی اے کے ایک منظم اور سرگرم گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق فریحہ کے غائب ہونے میں باقاعدہ ایک گروہ کی منصوبہ بندی ہے جو پی آئی اے کے اندر ان افراد پر مشتمل ہے جو بھاری رقم لے کر ایئر ہوسٹس کو ان کی من پسند فلائٹس پر ڈیوٹیاں لگا کر دیتے ہیں۔

یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے بیس انچارج لاہور2 نجمہ کو ہدایت کی تھی کہ فریحہ کی ڈیوٹی کسی بھی صورت کسی بین الاقوامی پرواز پر نہ لگائی جائے ، یہی نہیں بلکہ فریحہ کی کوئی بھی ڈیوٹی لگانے سے پہلے ذمہ داران کو مطلع کرنا ہے کیونکہ جعلی ڈگری کیس میں بھی اس کے خلاف فیصلہ ہونے والا تھا۔اس کے علاوہ جو دیگر تحقیقات چل رہی تھیں ان میں بھی اس کے سمیت گروہ کے دیگر افراد پکڑے جا سکتے تھے۔فریحہ نے مذکورہ گروہ کو تنبیہہ کی تھی کہ اگر میرے خلاف کوئی فیصلہ آیا تو میں باقی حقائق بھی بیان کر دوں گی۔ مجھے مرضی کا ڈیوٹی روسٹر دیا جائے تاکہ میں غائب ہو جاؤں۔ فریحہ کے ٹورنٹو جا کر غائب ہوجانے کے متعلق لاہور بیس میں موجود ذمہ داران کو پہلے سے ہی علم تھا۔ ذرائع کے مطابق فریحہ ٹورنٹو میں ڈیلٹا چیلسی ہوٹل سے ایک پاکستانی نژاد کیساتھ چلی گئی جو ٹورنٹو میں کاروبار کرتا ہے اور اس نے فریحہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس کی امیگریشن کروا دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فریحہ کینیڈا میں امیگریشن کی کوشش کرے گی اور ناکامی کی صورت میں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر واپس آئے گی اور بہانہ یہ کرے گی کہ وہ کسی حادثے کا شکار یا بیمار ہو گئی تھی، اس لئے وہ عملے کیساتھ واپس نہیں آ سکی اور نہ ہی عملے کو کوئی اطلاع کر سکی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس معاملے میں لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے تین افسران کیخلاف ایک خفیہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جبکہ فریحہ کی روسٹر سے ہٹ کر ڈیوٹی لگانے پر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لینے اور کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ کا کینیڈا جا کر اچانک غائب ہوجانا ایک معمہ بن گیا تھا جس میں بعد ازاں یہ خبر بھی آئی کہ فریحہ نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…