منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بغیر کام کیے 35 ارب روپے اکاؤنٹ میں کیسے آگئے؟ایسی خبر جو 65 سال میں کسی نے نہیں سنی، فیصل واڈا نے معنی خیز اعلان کردیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام کے بعد ایسی خبر آئے گی جو 65 سال میں کسی نے نہیں سنی۔میڈیا سے بات چیت میں فیصل واوڈا نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے اندر ملک توڑنے کی سازش ہوئی تھی، اسی سازش کے تحت ن لیگ، پی پی نے بلیک منی کو وائٹ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقدام اٹھالیا ہے جلد خبر سننے کو ملے گی، بغیر کام کیے 35 ارب روپے اکاؤنٹ میں آنے والی

خبریں جلد سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے قرضے ذاتی خرچ کے لیے نہیں لیے جائیں گے بلکہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے، ماضی میں حکمران کسی ملک کے پاس گئے تو وہ کشکول لے کر گئے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں آخری ڈیم 1969 میں بنا تھا اس کے بعد کچھ نہیں ہوا، ملک کا حلیہ بگاڑنے والوں کا یہ کہنا کہ پاکستان ٹھیک ہو جائے یہ تبدیلی ہی ہے، حکومت اب جاگ گئی ہے اور ترجیحی بنیاد پر مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…