پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گلیکسی نوٹ 9 میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آگیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 اگست میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی کو اس وقت دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب نیویارک میں ایک خاتون کے پرس میں رکھی ڈیوائس نے اچانک آگ پکڑلی۔ سام سنگ کو 2 سال قبل گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹریاں پھٹنے پر بہت زیادہ مالی نقصان تو ہوا ہی تھا، اس کے ساتھ کمپنی کی ساکھ کو بھی شدید دھچکا لگا تھا۔

جس کے بعد اس فون کی فروخت روکی گئی جبکہ آئندہ ایسا واقعات سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاط کرنے کا وعدہ کیا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 ختم کرنے کا اعلان مگر 3 ستمبر کو نیویاری کی رہائشی ڈائنا چنگ نے کمپنی کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا جس میں بتایا گیا کہ گلیکسی نوٹ 9 استعمال کے دوران اچانک بہت زیادہ گرم ہوگیا۔ ایسا ہونے پر خاتون نے فون کا استعمال روک کر اسے پرس کے اندر رکھ دیا مگر کچھ دیر بعد ہی اسے سیٹی اور کھرچنے جیسی آواز سنائی دی اور انہوں نے پرس سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا۔ اپنے پرانے سام سنگ فون کو دیکر نیا گلیکسی نوٹ 9 حاصل کریں خاتون نے کوئنز سپریم کورٹ میں دائر مقدمے میں بتایا کہ انہوں نے فرش پر پرس خالی کرکے فون کو نکالا مگر آگ اس وقت تک نہیں رکی، جب تک ایک شخص نے کپڑے میں فون کو پکڑ کر پانی کی بالٹی میں نہیں ڈال دیا۔ اس مبینہ آتشزدگی کے واقعے نے گلیکسی نوٹ 7 کی یاد دلا دی جو کہ 2016 میں سام سنگ کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا تھا۔ گلیکسی نوٹ 7 کے پھٹنے میں بیٹریوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد کمپنی نے بیٹریوں کی 8 نکاتی جانچ پڑتال کو اپنایا تھا۔  سام سنگ کا پہلے سے بڑا سب سے ‘طاقتور’ گلیکسی نوٹ 9 گزشتہ ماہ سام سنگ کے موبائل بزنس کے سربراہ ڈی جے کو نے کہا تھا کہ گلیکسی نوٹ 9 کی بیٹری محفوظ ترین ہے، صارفین کو اب اس کے حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔ اب نیویارک میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سام سنگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی صارفین کے تحفظ کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے اور اس وقت امریکا میں لاکھوں گلیکسی ڈیوائسز استعمال ہورہی ہے، ہمیں اب تک نیویارک جیسے کسی اور واقعے کی رپورٹ گلیکسی نوٹ 9 کے بارے میں نہیں ملی، جبکہ اس واقعے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…